ملتان : دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) بستی شور کوٹ کے علاقے میں عمیر نامی نوجوان دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقع کے بعد تھانہ بہاؤالدین زکریا کی پولیس نے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے نا معلوم ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی ہے۔