ملتان : سوائن فلو نے ایک اور زندگی نگل لی

Swine Flu Patient

Swine Flu Patient

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں سوائن فلو کے حملے بڑھ گئے۔ موذی وائرس نے نشتر اسپتال میں ایک اور خاتون کی جان لے لی۔

معصوم شاہ روڈ کی پچپن سالہ انیقہ سوائن فلو کے شبے میں اسپتال میں زیرعلاج تھی اور اس کے خون کے نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق انیقہ کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے تاہم وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ نشتر اسپتال میں دو روز کے دوران سوائن فلو سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔

بدھ کو بھی سوائن فلو سے متاثر ایک مریضہ جاں بحق ہو گئی تھی۔ نشتر اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ مزید تین مریض زیر علاج ہیں۔