ملتان: چوری اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 5 کارندے گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) پولیس تھانہ شارکن عالم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی کئی واردتوں میں ملوث اور بدنام زمانہ انصاری گینگ کے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مخبری پر شارکن عالم میں کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی 3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس ذارئع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔