ملتان : تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Accident

Accident

ملتان (جیوڈیسک) بہاولپور بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مبارک پور کے رہائشی ساٹھ سالہ عطا محمد اور پچاس سالہ الطاف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ورثا نے بہاولپور روڈ کو دو گھنٹے تک بلاک کر کے موٹر وے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں لیکن موٹر وے پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔