ملتان: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچے زخمی، دولہا بھائی سمیت گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) علی والا میں وہاڑی سے آنے والی بارات میں شامل باراتیوں نے ہوائی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دولہے اشفاق اور اس کے بھائی راشد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے دولہے اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔