ملتان میں 12 سالہ لڑکی کی خودسوزی کی کوشش

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں 12 سالہ لڑکی نے خودسوزی کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں پریس کلب کے سامنے 12سالہ لڑکی نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں لوگوں نے اسے بچالیا۔

اس موقع پر لڑکی کے ساتھ موجود خواتین بین کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو ایک لڑکے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ملزم فرار ہو گیا تھا۔

جبکہ پولیس نے ملزم کے بجائے بچی کے والد کو ہی گرفتار کرلیا تھا۔لڑکی اور اس کے لواحقین نے انصاف نہ ملنے پر احتجاج کیا جس کے دوران لڑکی نے خودسوزی کی کوشش کی۔