شیوسینا کا عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

Sena Leader Offers Rs 1 Lakh To slap Aamir

Sena Leader Offers Rs 1 Lakh To slap Aamir

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی انتہا پسندوں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر لیں،اداکار عامر خان پر ہاتھ اٹھانے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

اخلاقیات کی ساری حدیں پار کر دیں ،بھارتی انتہا پسندوں نے بد کلامی کی انتہا کر دی،جیسا منہ ویسی بات کر دی،برداشت برداشت کا نعرے لگانے والوں کی زہریلی زبانوں سے ایک اور اشتعال انگیز بیان سامنے آگیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی بغل بچہ جماعت شیو سینا نے عامر خان کو عدم برداشت پر بیان دینے کے جرم میں ہر اُس شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جوبالی ووڈاسٹار پر ہاتھ اٹھائے گا۔

بھارتی شہر لدھیانہ کے شیوسینا یونٹ کے چئیرمین راجیو ٹنڈن نے دعوی کیا ہے کہ جو بھی عامرخان پر ہاتھ اٹھائے گا اسے ہر تھپیڑ کے بدلے ایک لاکھ روپے انعام میں دئے جائیں گے۔

عامر خان اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ کےلئے لدھیانہ میں موجود ہیں ،شیو سینا کے کارندوں نے عامر خان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اوران کےپوسٹرز بھی جلائے۔