اجے کی عزت کرتی ہوں لیکن پسند سلمان ہیں۔ سائشا سہگل

Sayesha Saigal

Sayesha Saigal

ممبئی (جیوڈیسک) اجے دیوگن کی فلم ‘شیوائے’ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی سائشا سہگل کا کہنا ہے کہ بطور ڈائریکٹر وہ اجے دیوگن کی انتہائی عزت کرتی ہیں لیکن ان کے پسندیدہ اداکار سلمان خان ہیں۔

اداکار سمت سہگل کی بیٹی اور رشتے میں سائرہ بانو کی نواسی سائشا کے مطابق، ‘میں سلمان خان سے پہلی بار نانا (دلیپ کمار) کی سالگرہ پر ملی تھی۔ ان سے ملنے کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں بالی وڈ میں ہی کریئر بناؤں گي۔’

سائشا کہتی ہیں، ‘سلمان خان کو آرٹ کی پرکھ ہے۔ سالوں میں ہمارے تعلقات ایسے بن چکے ہیں، جیسے میں انھیں کبھی بھی فون کر کے پوچھ سکتی ہوں کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہیے یا نہیں۔ میں ان سے مشورہ لے سکتی ہوں میرے خیال سے میں خوش قسمت ہوں جو ایسا کر سکتی ہوں۔’

19 سالہ سائشا نے سلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘وہ بہت ہی شاندار شخص ہیں، وہ میرے پسندیدہ ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ اتنا ہی نہیں میں پردے سلمان کے ساتھ رومانس بھی کرنا چاہتی ہوں۔’

لیکن سائشا کو اس وقت سلمان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کا انتظار ہے۔

اپنے ڈبیو ڈائریکٹر اجے دیوگن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ، ‘اجے سر کئی سالوں سے فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ وہ کافی تجربہ کار ہیں، لہذا وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انھیں فنکاروں سے کیسا اداکاری چاہیے۔’

سائشا کہتی ہیں، ‘وہ فنکاروں سے بہترین کام لینا جانتے ہیں اور یہی چیز انھیں ایک فنکار سے ڈائریکٹر بناتی ہے۔ وہ بہت ہی باصلاحیت ڈائریکٹر ہیں۔’