ممبئی دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

Yaqoob Memon

Yaqoob Memon

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے 93 ءکے ممبئی بم دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کی سزائےموت کیخلاف دائر آخری اپیل بھی مستردکردی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 3 ججوں پر مشتمل بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے کے بعد یعقوب میمن کو اب 30 جولائی کو پھانسی دی جائیگی۔

یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے ایک اہم ملزم ٹائیگرمیمن کا بھائی ہے، جسے دائود ابراہیم کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ سے قبل بھارتی صدر بھی یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مسترد کرچکے ہیں۔