پدماوتی پر ہمیشہ سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا کیساتھ کھڑی ہونگی : پریانکا

 Priankaka Chopra

Priankaka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ فلم پدماوتی پر ہمیشہ نہ صرف سنجے لیلا بھنسالی بلکہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ بھی کھڑی ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم پدماوتی کے خلاف تنازعات جلد ختم ہوں گے ،انہیں یقین ہے کہ فلم پدماوتی جلد ریلیزہو گی اور لوگ فلم کے پیچھے چھپے آرٹ کوضرور دیکھیں گے۔ انہیں صرف اس بات کا یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ سب کچھ ترتیب دے دیا گیا ہے۔