ممبئی کی میئر نے نریندر مودی کو ہٹلر قرار دیدیا

Mayor Snehal

Mayor Snehal

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی کی میئر اسنیہال امبیکر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اسنیہال امیبکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خود انحصاری کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں لیکن ان کا طرز حکمرانی ہٹلر سے مماثلت رکھتا ہے۔ ایسا اس وقت ہی ہوتا ہے جب ایک ہی فرد تمام اختیارات کا مالک بن جائے۔

واضح رہے کہ اسنیہال امبیکر کا تعلق شیو سینا سے ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔