ممبئی پولیس نے کنگ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی سیکورٹی کم کر دی

Amir and Shahrukh Khan

Amir and Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی پولیس نے عامر خان اور شاہ رخ خان کی سیکورٹی کم کر دی ، عدم برداشت پر بیان دینے کے بعد دونوں سپر سٹارز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سیکورٹی کم کر دی گئی، مسٹر پرفیکشنسٹ کو بھی اب سرکاری سیکورٹی پہلے کی طرح نہیں ملے گی۔ دونوں خانز کی سیکورٹی عدم برداشت پر بیان دینے کے بعد بڑھا دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق اداکاروں کے پروٹو کول اور اسلحے سے لیس گاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

اب سرکاری طور پر عامر اورشاہ رخ کی حفاظت کے لئے صرف دو مسلح کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ راج کمار ہیرانی، وندو ونود چوپڑا، فرح خان سمیت 23 بالی وڈ اسٹارز کی سیکورٹی کم کی گئی ہے۔