ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث ایشوریا رائے کی فلم’’جذبہ ‘‘ کی شوٹنگ ملتوی

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی فلم’’جذبہ‘‘ کی شوٹنگ بارش کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے کی طویل عرصے بعد بھارتی فلم نگری میں فلم ’’جذبہ‘‘ کے ذریعے واپسی ہوئی ہے جب کہ فلم میں ایشوریارائے بچن مرکزی کردار نبھائیں گی۔

تاہم ممبئی میں جاری بارشیں فلم کی شوٹنگ کے آڑے آگئی ہیں اور شدید مون سون بارشوں کے باعث فلم کی آج سے شروع ہونے والی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فلم ڈائریکٹر سنجے گپتا نے اپنے ٹویٹ میں بارش کے باعث فلم کی شوٹنگ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔