ممبئی : رانی مکھر جی کے ہاں ننھی پری کی ولادت

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے ہان ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے، انہوں نے اور ان کے شوہر یش راج فلمز کے مالک ادیتیہ چوپڑا نے بیٹی کا نام Adira رکھا ہے۔

ممبئِ میں یش راج فلمز کی جانب سے جاری ایک بیان میں رانی مکھرجی نے اپنے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں قدرت نے ایک قیمتی تحفے سے نوازا ہے۔

سوشل میڈیا پر بچی کی پیدائش کی سب سے پہلے خبر بچی کے چچا ادھے چوپڑا نے دی تھی،ہدایت کار کرن جوہر نے بھی رانی مکھرجی کو مبارک باد دی، اسپتال ذرائع کے مطابق رانی اور ان کی بیٹی خیریت سے ہیں ۔