ممبئی: وسیم اکرم سے لائیو پروگرام میں نامعلوم افراد کی بدسلوکی

Mumbai, Wasim Akram

Mumbai, Wasim Akram

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم کو ممبئی میں لائیو پروگرام کے دوران نامعلوم افراد نے بد سلوکی کانشانہ بنایا،ان کےسامنے سے مائیک چھین کربات ختم کرنےپرمجبورکیاگیا،پروگرام کا میزبان بھی حیران رہ گئے ۔

وسیم اکرم موہالی کے بھارت اور آسٹریلیا کے میچ پر ممبئی سے لائیو تبصرہ کررہے تھے ، ایک سوال کےجواب میں انہوں نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ کی تعریف کی ہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسٹوڈیو میں داخل ہو کر انہیں تبصرہ سے روک دیا ۔

نامعلوم افراد کی جانب سے اس حرکت پر خود ٹی وی کے میزبان بھی سکتے میں آ گئے ، وسیم اکرم کو زبردستی روکنے والے افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا اور نہ ہی انہیں روکے جانے کی وجہ معلوم ہوسکی ہے ۔

وسیم اکرم کومزید لائیو نہ دکھائے جانے سے ان کی خیریت کےبارےمیں بھی انکےمداح شدیدتشویش کاشکارہوگئے۔