کروڑ لعل عیسن کی خبریں 5/3/2016

Protest

Protest

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) ممتاز قادری کی روح حکمرانوں کا سکون برباد کر دے گی اور یہ عزت سے مر بھی نہیں سکیں گے حکمران سامراجی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ممتاز قادری کو پھانسی دے حکومت نے زلت رسوائی اور جہنم خرید لی جوکہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے ملک ی دیگر دو بڑی پارٹیوں کا نظریہ بھی حکومت سے مختلف نہیں عمران اور زرداری بھی اس حمام میں ننگے ہیں اگر حکمرانوں نے توہین رسالت ایکٹ کو چھیڑنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکل کر اپنی اور اپنے بچوں کی قربانیا ں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے نام نہاد حقوق نسواں بل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہم عورت کے وہی حقوق تسلیم کرتے ہیں جو 14سوسال قبل محمد عربی نے دیئے ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی ، قاری ابو بکر چشتی ،قاری رمضان باروی نے گزشتہ روز غازی ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،احتجاجی جلوس عید گاہ سعیدیہ سے شروع ہو کر تکبیر چوک میں اختتام پزیر ہوا جلوس میں سٹیج سیکٹری جاوید ربانی سمیت دیگر افراد نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا قاری محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ حکومت بے غیرتوں کا ٹولہ ہے اگر ممبران اسمبلی میں تھوڑی سی بھی شرم وحیا غیرت ہے تو اسمبلیوں سے استیفیٰ دے دیں بے غیرت حکومت کے سربراہان نے امریکہ اور یہودنصاریٰ کے آگے خود کو سیکو لر اور لبرل ثابت کرنے کے لئے رات کی تاریکی میں ممتاز قادری کو تختہ دار پر چڑھایا اور نام نہاد حقوق نسواں بل منظور کرایا جوکہ قانون رسالت سے متصادم ہے یہی ان کی سیاسی موت کے پروانے ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے قانون اور انصاف کا قتل کیا امتناع توہین رسالت کے 20ملزمان جیلوں میں موجود ہیں جن میں آسیہ مسیح جیسی ملعونہ جس پر گستاخی ثابت ہو چکی کو پھانسی کیوں نہیں دی گئی پاکستان کی غیور عوام ان گستاخان رسول ۖ کو بھی تختہ دار پر دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ لوگ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچنا چاہتے ہو تو یزید کی نمائندہ حکومت کا دھڑن تختہ کر دو جلوس میںصدر انجمن تاجرا ن طارق محمود پہاڑ ،جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ،پیر قمر زمان قریشی ،شیخ محمد اکرم جمعہ ،ملک اکرم سواگ ،محمد نصیر سواگ،ملک امان اللہ جھکڑ ،حاجی عبدالعزیز انصاری ،الحاج باؤ رفیق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ) تحفظ نسوا ں بل کے خلاف گزشتہ روز تحصیل بار میں کروڑ کے وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور بار روم میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ نائب صدر ملک شاہ نواز ،سینئیر وکلاء سردار غلام عباس خان ،سردار اقبال خان شہانی ،چوہدری ضیاء الحسن گجر ،چوہدری عبدالرؤف گجر ،چوہدری ظفر اقبا ل گجر،،عرفان قادری ،محمد اطہر شاہ،سعادت علی کاظمی،ملک ذوالفقار اولکھ،سید مصور شاہ ایڈوکیٹ ودیگر نے کہاکہ تحفظ حقوق نسواں بل آئین پاکستان اور قرآن و سنت کے منافی ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی ایسا عمل نہ کیا جائے جس سے پاکستان کے مسلمانوں کی دل آزاری ہو انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل فی الفور واپس لیا جائے ،اجلاس میں غازی ممتاز قادری شہید کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔

Protest

Protest

Strike

Strike