منور تالپور کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) آصف زرداری کے کے بہنوئی منور تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکن اسمبلی ہوں، نیب کی جانب سے حراساں کیا جا رہا ہے۔

منور تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ رکن اسمبلی ہوں، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگا کر نیب مجھے ہراساں کر رہا ہے۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ نیب نے نوٹس جاری کر دیا، جس کے باعث گرفتاری کا خدشہ ہے، لہذا ضمانت قبل از گرفتار منظور کی جائے۔