کروڑ لعل عیسن خبریں 9/6/2017

Protest

Protest

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) میونسپل حکام کی ملی بھگت سے ناجائز تجاوزات کا سلسلہ جاری مسافر خانہ کے سامنے دوسرے کھوکھا رکھنے پر شہریوں اور رکشے والوں کا شدید احتجاج روڈ بلاک حکام کے خلاف نعرے بازی ،تفصیل کے مطابق سابقہ دور میں احمد علی پارک بس اسٹینڈ میونسپل کمیٹی چوک پرائمری سکول نمبر 1کے سامنے لوگوں نے قبصے جما لئے اب جبکہ میونسپل حکام کی آشیر باز سے چند ماہ قبل مسافر خانہ کے آگے کھوکھا رکھ دیا جسپر شہریوں نے احتجاج کیا جبکہ گزشتہ روز اس کے ساتھ ایک دوسرا کھوکھا رکھ دیا گیا،جس پر شہریوں اور رکشہ والوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا رکشہ والوں کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیکسی اسٹینڈ پر کھڑے تھے انہیں وہاں سے یہاں شفٹ کیا گیا لیکن اب ان کے لئے یہاں بھی جگہ کم کر دی گئی جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)گزشتہ روز کروڑ لعل عیسن اور نواحی علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث درجنوں درخت اکھڑ گئے پبلسٹی بورڈ گر گئے اور بجلی کے پول گر گئے ۔نواحی بستی درکھان والی میں آندھی سے بننے والے ہوا کے گولے نے درجن سے زائد مکانوں کی چھتیں اور چار دیواری گرادی بجلی کے پول گر گئے اور تاریں اکھڑ گئیںجس کے باعث خواتین مر داور بچے چیخ و پکار کرتے ہوئے گھروں سے نکلے اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے واقع میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اطلاع ملتے ہی سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ چئیرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھACکروڑ تنویر یزدان، چئیرمین میونسپل کمیٹی کروڑ افتخار خان نیازی کونسلروں اور عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاوائیاں شروع کردیں،چئیرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اور ACکروڑ ںنے محکمہ مال کے عملے کو نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی اور محکمہ واپڈا کو بجلی کے نظام کی بحالی کا کہا۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)فون پر غلیظ گالیاں دینے والا شخص پکٹرا گیا جس پر گستاخی رسول کا الزام ہے لوگوں کے تشدد کے باعث موت کے منہ میں جانے والے شخص کو بچانا MPAمجید نیازی کا جرم بن گیا مقامی صحافی سیاسی اشاروں پر غلط خبریں شائع کر رہے ہیںملزم پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا بلکہ لوگ اسے تشدد کر کے موت کے منہ میں دھکیلنا چاہ رہے تھے جس بچا کر پولیس کے حوالے کیا گیا ایم پی اے عبدالمجید نیازی نے پریس ریلیز میں جاری کی معاملے کو اچھال کر میرے بیٹے کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے ملزمان پر ڈالنے کی مذموم سازش رچائی جا رہی ہے حملہ آور میں مشکوک افرادکے نام کروڑ پولیس کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)کروڑ شہر پر مبینہ تشددکا واقعہ DPOکیپٹن محمد علی ضیاء وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے DSPکروڑ منور بزدار کو انکوائری افسر مقررکر دیا DSPکو وقوعہ کی رمام تر پہلوئوںسے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیے DPOنے DSPکو تحقیقات کمکل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا۔