بدین شہر کی تین لاکھ سے زیادہ انسانی آبادی کو گندہ بدبو دار آلودہ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) میونسپل کمیٹی بدین کے واٹر سپلائی سے بدین شہر کی تین لاکھ سے زیادہ انسانی آبادی کو گندہ بدبو دار آلو دہ پا نی سپلائی کیا جا رہا ہے۔

جس کے با عث شہر بھر میں گیسٹرواورپیٹ کی وبائی بیما ریا ں پھیل گئیں ہیں ،بدین شہر سے گذرنے والے قا ضیہ واہ کے پانی سے شہر کے دو نو ں واٹر سپلائی کے تا لا بو ں میں پینے کا پا نی اسٹور کیا جا تا ہے شہر میں کرو ڑو روپے کی لاگت سے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور میو نسپل کمیٹی کی جانب سے تعمیر کیئے گئے گندے پا نے کی نکاس کے منصو بے غلط ڈزائن کی وجہ سے گندے نالے مکمل طور پر نا کارہ ثابت ہو گئے ہیں اور شہر بھرکے گندے پا نی کی نکاس قا ضیہ واہ نہر میں کی جا رہی ہے اور قا ضیہ واہ کے کنارو ں پر غیر قا نو نی دہو بی گھاٹ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

جس کا کیمیکل بھی قا ضیہ واہ نہر میں مکس ہو جا تا ہے وہ گندگی والا پا نی واٹر سپلائی کے تا لا بو ں میں اسٹور کرکے اور شہریو ں کا سپلائی کیا جا رہا ہے جو آلودہ پانی استعمال کرنے کے باعث شہری گیسٹرو اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔۔