میونسپل کمیٹی بدین کے 400 سے زائد ملازمین کو تنخواہیں نا مل سکیں

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) میونسپل کمیٹی بدین کے 400سے زائد ملازمیں کو تنخواہیں نا مل سکیں، تنخواہیں نا ملنے کے باعث ملازمین اور ان کے بچے عید کی خوشیوں سے محروم، فاقہ کشی پر مجبور، خبر کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کے بعد بدین کے بیشتر افسران اپنی آفیسوں سے غائب ہو گئے ہیں۔

بدین میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کے بلوں پر سائن کرنے والے بدین کے ڈپٹی کمشنرمحمد رفیق قریشی گذشتہ 15دنوں سے چھٹی پر امریکا چلے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر احمر نائک وہ بھی چھٹی پر اپنے گاؤں صوبا پنچاب چلے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اے ڈی سی 2غلام قادر جونیجو بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودیہ گئے ہوئے ہیں، اس ساری صورتحال کے پیش نظر میونسپل کمیٹی میں ملازمت کرنے والے 400سے زائد ملازمیں کو تنخواہیں جاری نا ہوسکیں۔

جس کے باعث ملازمیں فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں اور آنے والی عید سے بھی محروم ہوجائیں گے۔