میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13 کونسلر آج حلف اٹھائیں گے

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

لیہ +کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13 کونسلر آج حلف اٹھائیں گے ریٹرنگ افسر ممتاز خان کلاچی TMAحال میں حلف لیں گے کونسلروں میں وارڈ نمبر 1 سے اجمل بلوچ وارڈ نمبر 2 سے میاں بھکو، وارڈ نمبر 3 سے سجاد زین العابدین وارڈ نمبر 4سے فیض چیمہ،وارڈ نمبر 5 سے حاجی امام بخش، وارڈ نمبر 6 سے اشفاق بلوچ،وارڈ نمبر 7 سے حکیم آفتاب، وارڈ نمبر 8 سے ملک عثمان اولکھ وارڈ نمبر 9 سے شیخ فیاض الحق وارڈ نمبر 10 سے رانا محمد طارق، وارڈ نمبر 11 سے چوہدری افتخار حسین،وارڈ نمبر 12 سے ممتاز شاہ قریشی،وارڈ نمبر 13 سے شیخ محمد آصف کامیاب ہوئے تھے۔

جن کا گزشتہ روز نوٹیفیکیشن ہو گیا تھا،آج حلف اٹھائیں گے اطلاع کے مطابق 15 جنوری کو مخصوص نشستوں سمیت چئیرمینوں کے انتخاب کے لئے پنجاب حکومت اعلان کرنے والی ہے۔

جس کے بعد جوڑ توڑ میں تیزی آجائے گی انتخابی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کروڑ کی کُل 13نشستوں میں PTIنے 5ن لیگ نے 2 جبکہ 6 آزادامیدوار کامیاب ہوئے اطلاع کے مطابق قیادت کے درمیان PTI کے 5 اور 3 آزاد امیدوران معاملات طے پا چکے ہیں واثق امید ہے کہ انہیں 8 میں سے کوئی چئیرمین ہو گا دوسری جانب MPA حاجی عبدالمجید نیازی اپنے شکست خوردہ سسر افتخار خان نیازی کو لیبر سیٹ پر منتخب کرا کر چئیرمین بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں جس میں وہ کامیاب ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔