میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13 جبکہ فتح پور کے 11 نومنتخب کونسلروں نے حلف اٹھایا

Elect Councilors Sworn

Elect Councilors Sworn

لیہ+ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13 جبکہ فتح پور کے 11 نو منتخب کونسلروں نے حلف اُٹھا یا،حلف ریٹرنگ افیسر ممتاز کلاچی اور ملک غلام عباس نے لیا۔

تقریب ٹی ایم اے کروڑ میں منعقد ہوئی ،تفصیل کے مطابق کروڑ میونسپل کمیٹی کے 13 کونسلروں اجمل بلوچ میاں بھکو، سجاد زین العابدین فیض چیمہ، حاجی امام بخش، اشفاق بلوچ، حکیم آفتاب، ملک عثمان اولکھ شیخ فیاض الحق رانا محمد طارق، چوہدری افتخار حسین، ممتاز شاہ قریشی، شیخ محمد آصف سے ریٹرنگ افیسر ممتاز خان کلاچی نے۔

جبکہ میونسپل کمیٹی فتح پور 11 کونسلروں حاجی رحمت اللّہ جٹ، میاں جاوید، ملک حنیف کھرل، چوہدری عبدالابرار، ملک رمضان کھنڈ، چوہدری اظہار کاہلوں ،رانا غلام مصطفٰی بابو،ملک اشرف اور چوہدری ریاض سے ریٹرنگ افسر غلام عباس نے حلف لیا۔