میونسپل کمیٹی پیرمحل کا چیئرمین بن کر پیرمحل کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ چوہدری خالد سردار

Khalid Sardar Honor Dinner

Khalid Sardar Honor Dinner

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ایم این اے چوہدری اسدالرحمن اور ایم پی اے علی بابا کی رہنمائی میں 22دسمبر کو انشاء اللہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کا چیئرمین بن کر پیرمحل کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین کے سردار میرج ہال میں کونسلروں ، صحافیوں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

انہوںنے کہا ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے ریکارڈ تعمیر وترقی کے منصوبوں کو دیکھ کر سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار اور ذہنی توازن کھو چکے ہیں، 22دسمبر کو انشاء اللہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کوانشاء اللہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کا چیئرمین بن کر عوام کے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ و بغض اور ملکی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خواب چکنا چور کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی خوشحالی اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے ہمیشہ تاریخ ساز اقدامات کئے تحصیل پیرمحل کے لیے دوارب روپے سے واٹر سپلائی ، سیوریج سکیم ،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، سڑکوں کی تعمیر سمیت یونیورسٹی کیمپس کا قیام جیسے منصوبے پایہ تکمیل ہورہے ہیں جھوٹ،جعلی پروپیگنڈہ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر تے ہوئے 22دسمبر کا سورج انشااللہ تحصیل بھر میں ن لیگ کی تاریخ ساز کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی شیروں کی دھرتی کیلئے تعمیر و ترقی کیلئے تاریخ ساز پراجیکٹ دئیے آئندہ بھی انشااللہ بلدیاتی چوہدری سلطان احمد ،نذیر احمد ٹھیکیدار عمر حیات عرف طوطی منیر احمد ڈینٹر محمد اقبال بالو ، مشتا ق احمد ، بشیر احمد ، حافظ محمد عبید ،ریحا ن افضل ، سمیت پریس کلب کے کثیر تعداد میں صحافیوں نے ظہرانہ میں شرکت کی۔