میونسپل کمیٹی پیرمحل مخصوص سیٹ لیبر کے لیے جمع کاغذات نامزدگی ایڈیشل سیشن جج صاحب پیرمحل نے مسترد کردیے

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل مخصوص سیٹ لیبر کے لیے جمع کاغذات نامزدگی ایڈیشل سیشن جج صاحب پیرمحل نے مسترد کردیے۔

تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص سیٹ لیبر کونسلر کے لیے محمد افضل ولد عطاء محمد اور اس کے بیٹے عمران افضل ولد محمد افضل باپ بیٹا نے مسلم لیگ ن کی طرف سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو مخالف فریق کی طرف سے عدالت میں چیلنج کیے جانے پر بعدالت ایڈیشل سیشن جج صاحب پیرمحل نے مسترد کردیے۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی کے نومنتخب کونسلرز محمد اسلم مجاہد ، ملک کوکب نے محمد افضل اور اس کے بیٹے عمران افضل کی نامزدگی کو چیلنج کررکھا تھا۔