کون بنئے گا میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کا چیئرمین؟؟؟

Candidates

Candidates

تحریر: فیصل منیر
دوسرے مرحلہ میں 19 نومبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں بھی امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے۔بلدیاتی انتخابات میں پنڈی گھیب شہر سے میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف ، سمیت آزاد امیدواروں نے الیکشن میں بھر پور حصہ لیا۔ میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 1میں دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ حاجی محمد شریف جو کہ تحریک انصاف کی طرف سے امیدوار تھے جبکہ حاجی گلاب خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے۔حاجی گلاب خان سخت مقابلہ کے بعد کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 2 میں فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر امیدوار تھے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے مدثر احمد ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔فیاض احمد طارق سخت مقابلہ کے بعد کامیاب ہوئے۔وارڈ نمبر 3 میں اظہر اقبال جو کہ آزاد امیدوار تھے خوش قسمتی سے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

وارڈ نمبر 4میں عبید اللہ طاہر جو کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر امیدوار تھے وہ بھی خوش قسمتی سے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔وارڈ نمبر 5 میں پرویز اختر مسلم لیگ (ن) ، حامد علی خان پی ٹی آئی جبکہ ارشد محمود آزاد امیدوار سمیت تینوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پرویز اختر کامیاب ہوئے۔وارڈ نمبر 6 میں محمد ریاض آزاد امیدوار جبکہ ملک مشتاق حسین تحریک انصاف کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ کے بعد آزاد امیدوار محمد ریاض نے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 7 میں عبد الرشید جو کہ تحریک انصاف کے امیدوار ، آزاد امیدوار عطاء المصطفی جمیل اور خواجہ انوار احمد ان تینوں کے درمیان بھی سخت مقابلہ کے بعد آزاد امیدوار عطاء المصطفی جمیل نے کامیابی حاصل کی۔وارڈ نمبر 8 میں بھی تین امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل تھے جن میں مسلم لیگ (ن) کے آفتاب حیدری ، محمد علی پاکستان عوامی تحریک ، جبکہ شاہد ظفر آزاد امیدوار تھے۔

سخت ترین مقابلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آفتاب حیدری کامیاب ہوئے۔وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبد الغفار ، آزاد امیدوار اعجاز احمد اور پی تی آئی کے طارق محمود کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں عبد الغفار کامیاب ہوئے۔وارڈ نمبر 10 میں پی ٹی آئی کے حامد اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے محمد اسلم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پی ٹی آئی کے حامد اقبال بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔وارڈ نمبر 11میں آزاد امیدوار عبد الرحمان بھی خوش قسمتی سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔وارڈ نمبر 12میں مسلم لیگ (ن) کے ظفر اقبال اور تحریک انصاف کے حاجی منیر احمد کے درمیان بھی کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ جس کے بعد ظفر اقبال کامیاب پائے۔

Candidates

Candidates

میونسپل کمیٹی کے بارہ وارڈوں میں مسلم لیگ (ن) کے پاس سات سیٹیں ، تحریک انصاف کے پاس صرف ایک سیٹ ، جبکہ آزاد امیدواروں کی چار سیٹیں ہیں۔حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پنڈی گھیب وائٹ ہائوس کے نوابزادہ گروپ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے اڑھی چوٹی کا زور لگایا۔ رئیس اعظم نوابزادہ ملک اولیاء خان ، نوابزادہ ملک عمر ، نوابزادہ ملک سعیدخان ، میجر (ر) ملک اعظم خان گھیبہ نے بھی اپنے امیدواروں کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی بھی کسی سے کم نہ تھے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک سہیل خان ، کرنل (ر) ملک انور علی خان ، ملک لیاقت علی خان اور ملک سعد علی خان بھی اپنے امیدواروںکے شانہ بشانہ رہے۔

سابقہ ادوار کی طرح اس دفعہ بھی پنڈی گھیب کے وائٹ ہائوس میں نوابزادہ گروپ کی سیاست کامیاب رہی۔جنرل کونسلر کے انتخابات کے بعد اب میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کیلئے چیئر مین اور وائس چیئر مین کا انتہائی اہم مرحلہ شروع ہونے والا ہے جس میں چیئرمین کے لیئے فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ اورآفتاب حیدری کے نام ہاٹ فیورٹ ہیں۔چیئرمین شپ کے امیدوار وارڈ نمبر 2سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نو منتخب جنرل کونسلر فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ علاقہ میں منجھے ہوئے سینئر سیاست دان و ماہر قانون دان ماننے جاتے ہیں۔

فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ کو متعدد مرتبہ بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کی صدارت اور دو بار جنرل کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ نے ملک لیاقت گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی قربانی دی۔ جس کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو مقامی سطح پر بے حد ہوا۔فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ کو بھی اکثریت نو منتخب جنرل کونسلرز کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

PML N

PML N

آفتاب حسین حیدری مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ہی میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کی چیئرمین شپ کیلئے دوسرے امیدوار ہیں جو کہ وارڈ نمبر 8 سے ایک انتہائی سخت مقابلہ کے بعد شہر میں سب سے کم ووٹوں پر کامیاب ہونے والے آفتاب حسین حیدری جو کہ کھنڈہ گروپ ، نوابزادہ گروپ اور سابق ایم پی اے میجر (ر) اعظم خان گھیبہ کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں کی حمایت حاصل ہے۔صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان کا جھکائو بھی بظاہر انہی کی طرف نظر آتا ہے۔

دونوں امیدوار شہر کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہائوس پنڈی گھیب سے کس خوش قسمت کا نام شہر کی چیئرمین شپ کیلئے انائوس ہوتا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ کا نام چیئرمین شپ کیلئے نامزد نہ کیا گیا کو بازی پلٹ بھی سکتی ہے اور کوئی دوسرا فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ دیکھیں اب اونٹ کس قروٹ بیھٹتا ہے۔اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہو جائے گا۔کہ کون خوش قسمت بنئے گا میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کا چیئرمین ؟؟؟؟۔

Faisal Munir

Faisal Munir

تحریر: فیصل منیر