بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل کرنا الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کا فرض ہے

Wasim Akhtar

Wasim Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد نے وسیم اختر کی سربراہی میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابی عمل سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مکمل کیا جائے اور اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابی عمل پورا کرنے کے لئے سندھ حکومت کو یاد دہانی کراتا رہے۔ وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے جلد سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے مطابق اختیارات حاصل ہونے چاہیں۔