بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ محمد عرفان ناگرہ

Mohammad Arfan

Mohammad Arfan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کویت کے صدر محمد عرفان ناگرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نہ صرف بھرپورانداز میں شرکت کرے گی بلکہ بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

محمدعرفان ناگرہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے گورنرپنجاب کا آرڈیننس موثر اقدام ہے۔ اگر پارٹی قائدین مجھے اپنی یونین کونسل سے الیکشن لڑنے کا کہیں گے تو ضرور لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت اورکارکنان کا عہدہے کہ اٹھارہ کروڑ سے زیادہ پاکستانیوں کو ہر قیمت پر ماضی کے اندھیروں سے نجات دلائیں گے۔

لہذا میں گزارش کروں گا کہ محرومیوں کے خاتمے اورمسائل کے تیزی سے حل کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں اورفصلی بٹیرں اور برساتی مینڈکوں سے نجات حاصل کریں۔