بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نواز شریف کی کامیابی ہے، زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

گلیانہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی میاں نواز شریف کی کامیابی ہے۔

پی ٹی آئی سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کے شکست فاش ہو ئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ہی ایک ملک کی بقاء کے پاسدار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی چئیرمین اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گجرات میں بھی انشا ء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ضلعی چیئرمین منتخب ہو گا۔