بلدیاتی انتخابات بارے غیر سرکاری تنظیم فافن کی مشاہداتی رپورٹ جاری

Municipal Elections

Municipal Elections

لاہور (جیوڈیسک) غیر سرکاری تنظیم فافن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ 249 پولنگ سٹیشنز کے مشاہدے کی بنیاد پر جاری رپورٹ میں فافن نے قرار دیا ہے کہ 35 پولنگ سٹیشنز پر فافن کے مشاہدہ کاروں کو انتخابی عمل کے مشاہدے سے روکا گیا۔ جن پولنگ سٹینشنز کا مشاہدہ کیا گیا ان میں چودہ پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔

لاہور، قصور، لودھراں اور بہاولنگر میں دس پولنگ سٹیشنز پر تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی۔ فافن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 177 فیصد پولنگ سٹینشز پر پولیس اہلکار پولنگ سٹشینوں کے اندر موجود پائے گئے جبکہ 10 اعشاریہ آٹھ فیصد پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کے رازداری کے حق کی خلاف ورزی کی گئی۔

فافن کے مطابق دس ایسے پولنگ سٹشنز بھی سامنے آئے ہیں جہاں پر امیدوار اندر کھڑے ہو کر ووٹ مانگتے رہے۔ سات پولنگ سٹینز پر پولنگ کے عمل میں رخنہ اندازی کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کرانے میں بھی ناکام رہا۔