بلدیاتی انتخابات، پنجاب اور سندھ میں انتخابی مہم کا آج آخری روز، سیاسی گہما گہمی عروج پر

Election Campaign

Election Campaign

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روز، گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، لاہور میں پولیس نے اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

میدان سجنے میں صرف دو دن رہ گئے ، بلدیاتی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے۔

لاہور پولیس بھی اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف فل ایکشن میں آ گئی ، 18ایس ایم جیز رائفلز ، 40 پمپ ایکشن ، 16 رائفلز، 19 گنز ، 4 ریوالورز اور 70 پسٹلز قبضے میں کر لیں۔

فیصل آباد میں انتظامیہ نے حسب روایت پولنگ عملہ اور انتخابی سامان پولنگ سٹیشن پہنچانے کے لئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے ، 500 گاڑیاں پولیس لائن اور تھانے میں کھڑی کر دی ہیں۔

اب ٹرانسپوٹر اور ڈرائیوز 4 روز تک سرکاری مہمان نوازی کا مزہ لوٹیں گے، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بھی ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے ، ووٹ کاسٹ کرنے والے ووٹرز کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا۔

پنجاب کی اپوزیشن جماعتیں اڑ گئی ہیں ، الیکشن کے دن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔