بلدیاتی نمائندوں کا بنیادی مقصد غریب، ضرورت مند لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ حاجی بشارت

 Haji Basharat

Haji Basharat

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی، جنرل کونسلر محمد سجاد بھٹی نے گذشتہ روز کاہنہ رمضان بازار کا وزٹ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ما ہ رمضان المبارک تمام مہینوں میںسب سے با برکت اور ا فضل مہینہ ہے اس مہینے کی جو شان ہے وہ اور کسی مہینے کی نہیں، یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار ہے۔ رمضان المبارک خالصتاً اللہ کا مہینہ ہے اس مہینے کو پانے والے لوگو ں کا شمار خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کا بنیادی مقصد غریب ،ضرورت مند لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور غلط ترجیحات کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا۔

اگر ماضی کے حکمران توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرتے تو ملک کو توانائی کی کمی کے سنگین مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑتاـاس موقع پر سجاد بھٹی نے کہا کہ ماہ رمضان لمبارک مہینے کی فضلیت و خصوصیت کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ عبادت اور نیکی کے کام کرنے چاہئے تاکہ ہمارے بخشش ہو سکے اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ ماہ رمضان المبارک میں وطن عزیز کی ترقی ،استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی جا ئیں۔اس موقع پر،وائس چئیرمین کاہنہ حاجی ارشد ،جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی ،عرفان شاہ ،رفاقت ،یعقوب،آصف رحمانی ،سلمان رائے آپ کے ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367