وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ ،مفتی محمد نعیم سے ملاقات

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کاوفدکے ہمراہ معروف علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا تفصیلی دورہ، وفد میں میونسپل کمشنر ویسٹ مشاق احمد ملاح ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور ایڈمنسٹریٹر سجاد عباسی ودیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر وزیر بلدیات نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے جملہ شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم سے ملاقات کی

اس موقع پر مفتی محمدنعیم نے وزیر بلدیات کی جامعہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں اس وقت 5 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں جن میں ملک کے مختلف حصوں سمیت بیرو ممالک کے طلبہ شامل ہیں جن کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے تمام سہولیت علاج معالجہ، کتب اور دیگر تعلیمی اخراجات مفت مہیا کیے جاتے ہیں اور ہم مستقبل میں ایک یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیںتاکہ علماء کرام مفتی ،عالم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی مہارت حاصل کرسکیں، انہوں نے کہاکہ یہاں طلبہ کو ایک کھیلنے کے گراؤنڈ کی ضرورت ہے جبکہ پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے اس لیے استدعاہے کہ ہے کہ ان مسائل کو فوری حل کیاجائے،انہوںنے کہاکہ مدارس کو دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں مدارس خالصتا دینی علوم کی ترویج واشاعت کا کام کررہے ہیں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے فضلاء اس وقت دنیا کے 56 ممالک میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

اس موقع پر وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر مجھے معلوم ہوا کہ مدارس کے حوالے سے کیے جانے والے والے پروپیگنڈے درست نہیں ہیں مدارس علم وعمل کی دینی درسگائیں اور سب سے بڑی این جی اوز ہیں جو بے لوث ہوکر قوم کے بچوں کو تعلیم کی زیورسے آراستہ کررہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ مدارس کا دورہ کریں دیکھیں مدارس کس طرح سے بے لوث ہوکر قوم کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مفتی محمد نعیم صاحب نے جن بلدیاتی مسائل کی نشاندھی کرائی ہے ان کو جلد حل کردیا جائے گا، طلبہ کے علاج معالجہ ودیگر سہولیات کے حوالے سے جو کوئی بھی خدمت ہوگی ہم حاضر ہیں ،قبل ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹرمولانا غلام رسول ، مولانا فرحان نعیم ، مولانا سیف اللہ ربانی دیگر نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیااور ان کا استقبال کیا۔

Nasser Hussain Shah University Banuria Almia Visit

Nasser Hussain Shah University Banuria Almia Visit

Nasser Hussain Shah University Banuria Almia Visit

Nasser Hussain Shah University Banuria Almia Visit

Nasser Hussain Shah University Banuria Almia Visit

Nasser Hussain Shah University Banuria Almia Visit