بلدیہ وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم کا انیسواں دن

Karachi Cleaning Campaign

Karachi Cleaning Campaign

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری 100/روزہ صفائی مہم انیسویں روز بھی اسی جوش و جذبہ سے جاری رہی۔ جس کے ساتھ پہلے دن شروع ہوئی تھی۔

یوسی12/ نیو کراچی میں گلیوں محلوں کی صفائی کے علاوہ کئی ٹن کوڑا کرکٹ بھی آبادیوں سے اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچایاگیا۔پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ رنگ و روغن کا کام بھی جاری ہے۔

بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے کارکنان تندہی کے سا، تھ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے، اپنی اپنی ذمی داریاں نبھارہے ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی اپنی مثال آپ نظر آئے۔

چئیر بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ 100روزہ صفائی مہم کے برآمد ہونے والے نتائج کا معائنہ کرنے کے لئے منتخب یوسیز کا دورہ کیا اورکارکنان اور افسران کو اپنے فرائض میں تندہی سے مصروف دیکھ کر انکی حوصلہ افزائی کی۔

انہیں مزید تندہی اور ولولے کے ساتھ خدمات انجام دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے در اصل انسانیت کی خدمت کے ادارے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو زیادہ پسند کرتاہے کہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

تاہم یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ موجودہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے استحقاق کے مطابق صوبائی حکومتِ سندھ سے فنڈز اور اختیارات لینے سے ابھی تک محروم ہیں لیکن اس کے باوجود کیونکہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اس لئے اپنے بساط بھر جو کچھ بھی ممکن ہو رہا ہے عوام کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں۔

100روزہ صفائی مہم بھی ایسے ہی جذبوں کی داستان ہے کہ جس کے تحت بلدیہ وسطی کو برسوں سے جمع شدہ کوڑ ے کرکٹ اور گند گی سے 100روز کے اندر پاک کر دیا جائے گا۔

جاری کردہ : عالمگیر سیفی
0314-3699690

Dear Editor / City Reporter