بلدیہ وسطی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا

DMC Central Jloos

DMC Central Jloos

کراچی: چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ یوم ولادت رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کا سبق دیتی ہے، متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) تمام مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے درمیان محبت اور بھائی چارہ کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھرپر کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ ضلع وسطی کی جانب لگائے جانے والے چاروں زون کا دورہ کیا اور وہاں جلوس کے شرکاء کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی عظیم فاروقی، جمال احمد،حاجی انور رضا، منتخب یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین اور یوسی پینل بھی موجود تھا چیئرمین بلدیہ وسطی نے لیاقت آباد سے نکلنے مرکزی جلوس میں شرکت کی اس موقع پر علماء و مشائخ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کو شایان شان منانے کے لیئے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو ترجیح حاصل ہے اس موقع پر انہوں نے جلوس کی انتظامیہ سے انکے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انتظامیہ نے اپنے اطمینان کااظہار کیا۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی مذہبی احترام اور جوش و جذببے کے تحت منایا گیا مختلف علاقوں میں محافلِ میلاد اور جلوس نکالے گئے، یوں تو یکم ربیع الاوّل سے ہی ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیوں میں مساجد اور دیگر عوامی اجتماعات کے مراکز پر محافلِ میلاد منعقد ہوتی رہیں تاہم ۲۱/ربیع الاوّل کوضلع وسطی میں تقریباً بیس جلوس نکالے گئے جن کی قیادت علماء و مشائخین کر رہے تھے جبکہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سائس چیئرمین سید شاکر علی نے بھی مرکزی جلوسوں میں شرکت کی اور جلوس میں موجود علماء و مشائخ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شرکاء کے ہمراہ جلوس کے ساتھ چلتے رہے جلوس میں نعت خواں حضرات تمام راستے نعت خوانی منقبت اور حمد خوش الحانی کے ساتھ پڑھتے رہے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی،جلوس کے شرکاء تمام راستے رسولِ اکرم محمد مصطفےٰ کی شان میں خیر مقدمی نعرے لگاتے رہے اورعلماء ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺ کی شان اور کردار کی عظمت بیان کرتے رہے۔اس موقع چیئرمین ریحان ہاشمی جماعت اسلامی اور سیلانی ویلفیئر کے کیمپ پر بھی گئے جبکہ انہوں نے حق پرست ارکان اسمبلی،عظیم فاروقی،جمال احمداور حاجی انور رضا نے بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے کیمپوں پر شربت اور لنگر بھی تقسیم کیا۔

بلدیہ وسطی کی جانب سے جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھی جبکہ کئی جگہ جلوس کے شرکاء پر خوشبو کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا جلوس کی سیکورٹی کے سلسلے میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ریحان ہاشمی،سید شاکر علی نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ تمام یونین کمیٹیوں کا ہنگامی دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو تکمیل تک پہنچایا اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرکے انلکی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کی اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے چیئرمین و وائس چیئرمین اور انکی ٹیم کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کیں۔