بلدیہ کورنگی کا صفائی کے ساتھ شاہراہوں سے تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کی مہم تیزی سے جاری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں صفائی وستھرائی کے عمل کو مکمل نگرانی میں بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں ،فلائی اوورز کے نیچے اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ بینرز اور وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں بیک وقت صفائی وستھرائی کے انتظامات کے ساتھ سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل فلائی اوور سمیت شاہ فیصل زون کی شاہراہوں کا دورہ کرکے شاہ فیصل زون کے تحت جاری صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد آرائیں اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہ آنے دیا جائے اور علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے بنا یا جائیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے افسران سے کہاکہ عوامی تعاون اور عوامی کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی ترقی اور مسائل کو حل کیا جائے۔

اس موقع پر ایدمنسٹریٹر قرة العین میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماھول کا قیام ہماری اولین ترجیحی انہوں نے شاہراہوں تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات مستقل بنیادوں پر بہتر اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے اور اور اس کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ شاہراہوں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے بعد دیواروں پر رنگ و روغن کیا جائے انہوں نے کہاکہ عوام تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور خوبصورتی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی اقدامات کررہی ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا یا جائیگا۔

DMC Korangi Karachi News

DMC Korangi Karachi News