بلدیہ کورنگی کے تحت ناتھا خان گوٹھ میں خصوصی صفائی مہم سینکڑوں ٹن کچرا ٹھکانے لگا دیا گیا

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت جاری خصوصی صفائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری مہم کے دوران ناتھا خان گوٹھ اور ہزارہ چوک اور چکورہ نالہ کے اطراف آبادیوں سے سینکڑوں ٹن کچرا، ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں شہری اور دیہی کی تفریق کا خاتمہ کرکے تمام علاقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں۔

صفائی و ستھرائی ،صحت مند ماحول کے قیام کے لئے مکھی مچھروں کے خاتمے کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے اور تمام علاقوں کے ساتھ گوٹھوں میں بھی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ شاہراہوں ،گلیوں اور محلوں میں کچرا پھینکنے اور مٹی و ملبہ ڈالنے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔