بلدیہ ٹنڈوآدم کیجانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل دوکانداروں کو وارننگ

Warning

Warning

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) بلدیہ ٹنڈوآدم کیجانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل دوکانداروں کو وارننگ بصورت دیگر غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کااعلان تفصیلات کے مطابق سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر بلدیہ ٹنڈوآدم نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے مر حلے سے پہلے کالی روڈ اوراسکے گرد و نواح میں غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے وارننگ دی ۔

جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ جس دوکان کوبلدیہ کیطرف سے مقرر کردہ حدود سے آگے پایا گیا یہ اس دوکان کے آگے کسی قسم کی غیر قانونی انکروچمنٹ پائی گئی تو اسکے خلاف بلدیہ کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر بلدیہ ٹنڈوآدم کے چیف میونسپل آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم کی سر براہی میں ایم۔اے۔ جناح روڈ اور اسکے گرد و نواح میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف پہلے مرحلے کا آپریشن کیا گیا خلاف ورزی کرنے والے دوکانوں کی تجاوزات کو مسمار بھی کیا گیا تھا۔