ڈاکٹر علی مراد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Dr. Murad  Ali Awan Wedding

Dr. Murad Ali Awan Wedding

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مقامی صحافی اکثر اعوان کی دختر کی رخصتی کی تقریب حسن ابدال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، اکثر اعوان کی دختر کی شادی واہ کینٹ کے معروف ڈاکٹر علی مراد اعوان سے انجام پائی،شادی کی تقریب میں پیر آف ثانی سرکار کی شرکت ، آمد پر درود سلام کا ورد شروع کردیا گیا،شادی میں واہ کینٹ ٹیکسلا ، حسن ابدال ، فتح جنگ ، راولپنڈی ،ا سلام آباد کی نامور سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور مذہبی شخصیات ، ڈاکٹرز اور وکلاء شریک تھے،طعام سے قبل پیر آف ثانی سرکار نے اجتماعی دعا کرائی اور سنت محمدی کی بجا آوری پر دلہا اور دلہن کو درازی عمری کی دعا دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریب میں ایڈووکیٹ چوہدری محمد صدیق، معروف تعلیمی شخصیت راجہ طارق محمود،توقیر ریاض ، حافظ وسیم چوہدری،ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل پریس کلب ٹیکسلا،ملک عثمان عزیز،خان افسر خان،صفدر اعوان،شیخ اشفاق احمد،صوفی ممریز،عجب خان،ارشد خان،ساجد محمود،حاجی حافظ خان افسر،ملک یاسین،اختر اعوان، حافظ قاسم اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔