مریدکے: دھند کے باعث 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، 6 افراد زخمی

Accident

Accident

مریدکے (جیوڈیسک) جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب 3 کاروں کے ٹکرانے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پرمتعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔

ریسکیو حکام اور پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔