مشر فری ڈسپنسری اچھی کاوش ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کروں گا۔اقبال حسین خان

DC JHELUM Meating

DC JHELUM Meating

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ ) مشر فری ڈسپنسری اچھی کاوش ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کروں گا ڈپٹی کمشنر جہلم جناب اقبال حسین خان کا علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے وفد سے وعدہ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے سرپرست اعلیٰ حکیم عبیدالرحمٰن قریشی کے ہمراہ جہلم ڈپٹی کمشنر جناب اقبال حسین سے خصوصی ملاقات کی اور 16 اگست 2017 ء کو علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام کھلنے والی ” مشر فری ڈسپنسری جہلم نکودر کے لئے خصوصی دعوت دی۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے کہا بڑی خوشی کی بات ہے میں ضرور آؤنگا۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین کو بتایا کہ علامہ اقبال میڈیا کلب کا کسی سیاسی اور فرقہ واردیت تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان بھر کے صحافیوں کے کسی گروپ کا ہم حصہ نہیں بلکہ ہم خدمت خلق کے لئے پاکستان کی تمام صحافی تنظیموں سے تعاون ،اتفاق اور اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا ہم پاکستان بھر کی ہومیوپیتھک تنظیموں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے مشر فری ڈسپنسری کے سلسلے میں ہم سے تعاون کیا ہے۔ حکیم عبیدالرحمٰن قریشی سرپرست اعلیٰ علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان نے کہا ہم مخیر خواتین و حضرات کو خصوصی اسناد دیں گئے تا کہ خدمت خلق کرنے والے خواتین و حضرات کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔