مشاہد حسین کی نواز شریف سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت

Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

لاہور (جیوڈیسک) سینیٹ انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پنچھی آشیانے بدلنے لگے، مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو الودع کہہ کر دوبارہ پرانے سیاسی آشیانے مسلم لیگ ن سے رجوع کر کے شمولیت اختیار کر لی۔

سینیٹ کا انتخاب نئی سیاسی صف بندیاں ہونی لگیں مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو خدا حافظ کہہ دیا۔ چودھری شجاعت حسین کے نام استعفیٰ لکھ کر پارٹی چھوڑ دی۔

مشاہد حسین نے استعفیٰ میں چودھری شجاعت حسین کی سیاسی شفقت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ق چھوڑتے ہی مشاہد حسین نے پرانے سیاسی آشیانے کی طرف رجوع کیا۔ مشاہد حسین نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ کے انتخابات سے پہلے سیاسی صف بندیوں کا معاملہ تیز ہو گیا ہے اور اب سیاسی پنچھی نئے آشیانے تلاش کر رہے ہیں۔