مشرف کو متبادل لیڈر لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی: سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے اپنی توپوں کا رخ پرویز مشرف کی طرف کر لیا۔ سعد رفیق کا کہنا ہے غاصب پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بُری طرح نا کام ہونگی،‏ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں میں ہی ہوگا۔

اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا انجینئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ہوگیا، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ محاذ آرائی ہوٸی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، ناانصافی اور بدگمانی قوم کو منزل سے دور کر دے گی، نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کیا جائے۔

سعدرفیق نے حدیبیہ پیپر ملز م کو دوبارہ کھولنے کو ناانصافی قرار دیا اور کہا مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے۔