مشرف بہادر ہیں تو عدالت میں آ جائیں، آصف زرداری کا چیلنج

Asif Zardari

Asif Zardari

کمالیہ (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنے بہادر ہیں تو عدالت آ جائیں۔ ماضی کی سیاست اس طرح کے الزامات سے بھری پڑی ہے۔

مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے بعد مجھ پر اور بینظیر بھٹو شہید پر الزام لگایا گیا تھا۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ صرف سڑکیں بنانے سے کچھ نہیں ہوتا۔ ن لیگ حکومت کر سکتی ہے اور نہ ہی سنبھال سکتی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ انھیں حکومت کرنے دوں گا لیکن بعد میں ان سے پوچھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار فرار ہو گئے اور زخمی پاکستان کو چھوڑ گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے بل کو سپورٹ نہیں کیا، شاید انھیں کہیں اور چمک نظر آ گئی ہو گی۔