مشرف کی ہدایت پر اے پی ایم ایل وفد کی مزار قائد پر حاضری

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر پرویز مشرف کی ہدایت پر اے پی ایم ایل سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی کی قیادت و سربراہی میں جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید وسیع الدین ‘ جوائنٹ سیکریٹری سید سلیمان علی ‘ سید مشرف عالم ‘قاسم رضوی ‘اویس احمد ‘ محمد مزمل ‘محمد یاسر’فیروزہ وارثی ‘ قرأت زیدی ‘ سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید و دیگر رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری ‘ پرویز مشرف کی جانب سے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

حاضری و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب الدین شاہ حسینی نے قوم کے نام پرویز مشرف کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جن مسائل و مصائب ‘ مشکل حالات اور خطرات سے دوچار ہے۔پرویز مشرف نے تمام تر خطرات ‘ انتقامی کاروائیوں اور جھوٹے مقدمات کے باوجود پاکستان اور عوام کو مسائل و مصائب سے نکالنے اور ملک و قوم کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ بنانے کا عزم کیا ہے

اپنے محبانہ و جرأتمندانہ کردار کی ادائیگی کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں جبکہ قوم قائد کے فرمان تنظیم ‘ اتحاد ‘ یقین محکم کے تحت یکجا ہوکر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ پر ووٹ کے ذریعے اپنے اعتماد کا اظہار کرے تو آئندہ انتخابات میں مثبت تبدیلی لاکر اپنے نسلوں اور پاکستان کو محفوظ و خوشحال بنانے کے قائد ‘ مشرف اور عوام کے خواب کو تعبیر دی جاسکتی ہے۔