مشرف کی رہائشگاہ پر مسلم لیگی دھڑوں اور محب وطن قوتوں کا اجلاس

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مشرف کی صدارت میں لیگی دھڑوں کا اجلاس ‘ تیسری سیاسی قوت کیلئے ”آل پاکستان مسلم لیگ“ کے نام پر اتفاق ‘ پرویز مشرف متفقہ رائے سے تیسری سیاسی قوت کے چیئرمین منتخب ‘ تیسری سیاسی قوت کا منشور تمام اتحادیوں کی مشاورت و اتفاق رائے سے تیار کرنے کے بعد چیئرمین پریز مشرف اتحادی رہنماوں کے ہمراہ عنقریب ایک بڑی پریس کانفرنس میں مرکزی و صوبائی عہدیداران کے ناموں اور نئی ومتفقہ سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرینگے ۔

سیاسی رہنماوں نے ڈیکلریشن سائن کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عوام کو استحصالی طبقات سے نجات دلانے اور ملک و قوم کواستحکام و ترقی کی کہکشاوں تک پہنچانے کیلئے پرویز مشرف کا مسلم لیگی دھڑوں اور محب وطن قوتوں کو متحد کرنے کا خواب تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور اس سلسلے میں مشرف کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پرہونے والے تیسری سیاسی قوت کی حامی سیاسی جماعتوں اور مسلم لیگی دھڑوں کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں سردار ذوالفقار کھوسہ ‘سردار دوست محمد کھوسہ ‘مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے رہنما حامدناصر چٹھہ ‘ عمر فاروق ‘مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے رہنما سردار عتیق احمد ‘ پاکستان مسلم لیگ جونیجو کے رہنما اقبال ڈار ‘ سابق اراکین اسمبلی میاں آصف ‘ سعید بڈھیاراور اے پی ایم ایل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد ‘ راشد قریشی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے تیسری سیاسی قوت کیلئے ”آل پاکستان مسلم لیگ “ کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے متفقہ حمایت سے پرویز مشرف کو اس کا چیئرمین منتخب کرلیا جبکہ اتفاق رائے سے پارٹی منشور کی تیاری اورچیئرمین کی جانب سے اتحادی رہنما ¶ں کے ہمراہ عنقریب ایک بڑی پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی کے قیام ‘ مرکزی و صوبائی عہدیداران کے نام اور پارٹی منشور کو میڈیا وعوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔