مشتاق احمد میموریل سائیکل ریس آج شب منعقد ہوگی

Cycle Race

Cycle Race

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس و یلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری مشتاق احمدمیموریل ماہ روز ٹرافی سائیکل ریس سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے آج جمعہ کو 11:00 بجے شب کمشنر آفس کراچی سے شروع ہوگی۔

ریس کے چیف آرگنائزر غلام محمدخان کے مطابق ریس کے شرکا براستہ شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سے دوبارہ شاہر اہ فیصل سے ہوتے ہوئے مہران ہوٹل پر اپنا سفر ختم کر ینگے ریس کا افتتاح کراچی پر یس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ کرینگے۔

ریس میں حصہ لینے والے سائکلیسٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10:30بجے شب آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ کو رپورٹ کریں درین ا ثنا غلام محمدخان نے کمشنر کراچی اعجاز احمدخان DIG ٹریفک ڈاکٹر امیر احمدشیخ سے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہوں نے ریس کے بہترین انتظامات کے لئے متعلقہ محکموں کو حکم نامہ جاری کیا ہے۔

ریس کے آ غاز پر نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان، محمدفاروق خان کے ڈی اے کے ایم نسیم بلدیہ کو رنگی کے محمدارشد یوبی ایل کے ذوالفقار عباس خان ایم سی بی کے محمدحیدر خان او پولیس کے محمد اجمل بھی موجود ہونگے۔