دوسرا مشتاق احمد میموریل نائٹ سائیکل ریس 5 اگست کو منعقد ہوگی

Cycle Race

Cycle Race

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا مشتاق احمد میموریل نائٹ سائیکل ریس مورخہ 5 اگست 2016ء بروز جمعہ 11 بجے شب منعقد ہو گا۔

ریس کا افتتاح کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ کمشنر کراچی آفس سے کرینگے یہ اعلان ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کیا اُن کا کہنا ہے کہ یہ ریس کھیلوں سے محبت کرنے والے عظیم شخصیت مشتاق احمد کی یاد میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں کراچی کے 6اضلاع کے سائیکلسٹ شرکت کرینگے۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر