مشتاق مہر کو کراچی پولیس چیف بننے پر جی کیو ایم کی مبارکباد

Greetings

Greetings

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مشتاق مہر کو کراچی پولیس چیف کا چارج ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر اور اقبال چاند ‘ ایڈوکیٹ محمد صدیق بلوچ ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ صدیق زری والا ‘ محمد عارف راجپوت ‘ علی مراد ‘ صدیق باپو ‘ ڈاکٹر ہما ‘ ڈاکٹر مونا ‘ رابعہ میمن ‘ روبینہ شاہین ‘ بیگم کلثوم سمیت دیگر رہنماؤن نے یقین ظاہر کیا ہے۔

وہ کراچی میں آئین و قانون کی پاسداری بلا تفریق یقینی بنانے اور شہر سے جرائم ‘ دہشتگردی اور سیاسی بدمعاشی کے خاتمے کے ساتھ کراچی پولیس سے کرپشن اورکالی بھیڑوں کا صفایا کرنے میں بھی اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کریں گے تاکہ کراچی کے عوام کو سیاستدانوں ‘ دہشتگردوں ‘ جرائم پیشہ عناصر اور مافیاز کے ساتھ پولیس کے جبرو مظالم سے بھی نجات مل سکے کیونکہ ہر جرم پولیس کی ناک کے نیچے پنپتا ہے اور ہر مجرم کے پیچھے۔

پولیس کی کسی نہ کسی کالی بھیڑکا ہاتھ ضرور ہوتا ہے اسلئے پولیس سے کالی بھیڑوں اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ہی امن و تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔