ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم” فاکس کیچر”کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Movies Fox catcher

Movies Fox catcher

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم “فاکس کیچر “سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سونی پکچرز کلاسک کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے اولمپک ریسلنگ چیمپیئن کے گِرد گھومتی ہے جس کا بھائی ایک نفسیاتی اور پاگل شخص کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے۔

اولمپک ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ Mark Schultz کی حقیقی آٹو بائیوگرافی پر مبنی اس فلم کی کہانی” ای میکس” اور” ڈین فٹر مین” نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض” بینیٹ مِلر”نے ادا کئے ہیں۔

سنسنی سے بھرپور اس فلم میں چیننگ ٹیٹم سمیت اسٹیو کاریل، مارک روفالو اور ونیزہ ریڈ گریو جیسے معروف ہالی ووڈ فن کاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جورواں سال کے آخر میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔