مسلمان اپنے بچوں کو دین و دنیا کی اعلیٰ تعلیم دلوائیں: سید عرفان احمد

Syed Irfan Ahmed

Syed Irfan Ahmed

لاہور : مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ۖ ،علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست سید عرفان احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔افواج پاکستان کا موقف بالکل درست ہے کہ پاکستان بہت قربانیاں دے چکا۔دنیادہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے تودہشتگردوں کوپہچانے۔اسلام کسی بھی موقع پردہشتگردی کی حمایت نہیں کرتااسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑ کرمسلمانوں پرجنگیں مسلط کرکے کمزورسے کمزر ترکرناکفار کی سازش ہے۔اسلام اپنے ماننے والوںکو دین ودنیاکی اعلی تعلیم حاصل کرنے کادرس دیتاہے ۔بدقسمتی سے مسلمان تعلیمی میدان میں دنیاسے پیچھے رہ گئے۔

ضروری ہے کہ دنیاکامقابلہ کرنے کی کیلئے مسلمان اپنے بچے، بچیوں کودین ودنیاکی اعلیٰ تعلیم دلوائیں ۔قرآن و حدیث کاعلم حاصل کرناہرمسلمان کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کواپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کریں تاکہ رسول اللہ ۖ کادین تخت پرآئے ،مسلمان طاقت میں ہونگے توشخصیات نہیں قرآن وحدیث کے احکامات کی روشنی میں فیصلے ہوں گے۔ہماراذاتی کوئی منشورنہیں ۔ہمیں اقتدارکابھی لالچ نہیں ۔ہم اللہ تعالیٰ کے حکم سے دنیاپرثابت کرناچاہتے ہیں کہ اسلام کودہشتگردی کے ساتھ جوڑناانتہائی شرمناک اورغلط ہے ۔پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہماراساتھ دیں ۔ رسول اللہ ۖ کا دین اقتدار میں ہوگاتواقلیتوں کومکمل تحفظ ملے گا۔حکمرانوں نے بچوں کے تعلیمی نصاب سے اسلامی تعلیمات نکال کریزیدی کرداراداکیا ہے۔

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر۔ 03134237099